ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سپریم کورٹ نے 13سالہ عصمت دری متاثرہ لڑکی کواسقاط حمل کی اجازت دی

سپریم کورٹ نے 13سالہ عصمت دری متاثرہ لڑکی کواسقاط حمل کی اجازت دی

Wed, 06 Sep 2017 20:53:05    S.O. News Service

نئی دہلی،6ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) ممبئی میں 13سالہ عصمت دری کی شکار لڑکی کے معاملے میں سپریم کورٹ نے 31ہفتوں کے حمل کوگرانے کی اجازت دی ہے۔سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ ممبئی کے جے جے ہسپتال میں 8ستمبر کواسقاط حمل ہوگا۔یہ پہلا کیس ہے جس میں 31ہفتوں کی حمل کوگرانے کی اجازت دی گئی ہے۔جے جے ہسپتال کے پینل کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بچی کااسقاط حمل کیا جا سکتا ہے۔اس رپورٹ میں یہ بھی اطلاع دی گئی ہے کہ اگر بچی کوڈلیوری ہوتی ہے یا اسقاط حمل کا جاتا ہے دونوں میں یکساں خطرہ ہے۔

سپریم کورٹ کو فیصلہ کرنا تھا کہ آیا 13سالہ عصمت دری متاثرہ کے31ہفتوں کی حاملہ کواسقاط حمل کی اجازت دی جائے یانہیں۔پیر کے روز سماعت میں مہاراشٹر حکومت نے سپریم کو بتایاتھا کہ ابھی تک میڈیکل بورڈ کی رپورٹ نہیں ملی ہے۔اس سے قبل مہاراشٹر حکومت نے سپریم کورٹ میں کہا تھا کہ ممبئی میں برسات کے باعث، بچے کی طبی جانچ متعینہ دن میں نہیں ہوئی تھی۔یکم ستمبر کومتاثرہ کا طبی ٹیسٹ ہواتھا۔


Share: